فلسفہ شہادت امام حسین سے ہمیں ظالم کے سامنے کبھی نہ جھکنے کا درس ملتا ہے٬غلام مصطفی سلطانی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:41

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) فلسفہ شہادت امام حسین عالی مقام سے ہمیں درس ملتا ہے کہ کسی ظالم کے سامنے جھکنے والا کبھی بھی حسینی تعلیمات کا پیرو کار نہیں ہو سکتا۔حضرت امام حسینؓ نے باطل کی فرماں برداری کی بجائے سر کٹانے کو ترجیح دی اور ثابت کر دیا کے وقت کے باطل کے سامنے جھکنے سے بہتر اپنی جان پرووردگار کی راہ میں قربان کر دیان بہتر ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین سنی فیڈریشن علامہ غلام مصطفی سلطانی مدرسہ جامعہ سلطانیہ منظورالاسلام میں محفل ذکر حسین سے خطاب کرتے ہوئے کررہے تھے ۔اُنہوں نے کہا کہ اسلام کی سربلندی کیلئے حضرت امام حسینؓ نے اپنے خاندان اور رفقاء کی قربانی دے کر اسلام کو ہمیشہ کے لیے سر بلند کردیا ۔اُنہوں نے کہا کہ جب تک دنیا باقی ہے حسین ؓ زندہ باد اور یزید مردہ باد رہے گا کیونکہ حضرت امام حسین ؓ کے افکار قر آن کے عین مطابق ہیں اور قر آن ہمیشہ کیلئے کتاب ہدایت ہے جسے کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دیگر خطباء نے اپنے خطاب میں شہادت امام عالی مقام بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ کی تعلیمات اسلامی تعلیمات پر مبنی ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر دُنیا و آخرت میں سرخروی حاصل ہوتی ہے۔ آخر میں شرکاء محفل میں لنگر حسینی بھی تقسیم کیا گیا ۔