حافظ آباد٬ عاشورہ کے موقع پر عزا داروں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ریسکیو 1122اور محکمہ صحت نے خصو صی میڈیکل کیمپ لگائے

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:41

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) عاشورہ محر م الحرام کے موقع پر عزا داروں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ریسکیو 1122اور محکمہ صحت کی جانب سے خصو صی میڈیکل کیمپ لگائے گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے ضلعی انچارج صبغت اللہ کا کہنا ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں 15ریسکیو پوسٹیں اور 2میڈیکل کیمپ لگائے گئے جہاں 1708عزاداروں کو طبی امداد اور چار کو مختلف ہسپتال میں منتقل کیا گیا ۔

ریسکیو 1122کی جانب سے فارق اعظم چوک ٬ڈاکخانہ روڑ ٬فوارہ چوک٬قتل گڑھا چوک ٬راجہ چوک ٬جبکہ پنڈی بھٹیاں میں چوک سراجاں ٬دلا بھٹی چوک میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے اور ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ۔اسی طرح محکمہ صحت کی جانب سے بھی حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں مختلف مقامات پر میڈیکل سٹاف نے عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :