مریدکے٬ پانچوں تحصیلوں میں یوم عاشور کے ماتمی جلوس پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے٬ ارقم طارق

مانیٹرنگ کیلئے ڈی پی او سرفراز ورک بھی مرکزی مانیٹرنگ سیل میں موجود رہے٬ڈی سی او شیخوپورہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:41

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق نے کہا ہے کہ ضلع شیخوپورہ کی پانچوں تحصیلوں میں یوم عاشور کے سلسلہ میں برآمد ہونے والے ماتمی جلوس پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے ہیں جسے مانیٹر کرنے کے لیے ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ورک بھی مرکزی مانیٹرنگ سیل میں موجود رہے۔انہوںنے کہا کہ ضلع بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کا اہتمام کیا گیا تھا اور نے سکیورٹی کے لئے پولیس کے علاوہ محکمہ سول ڈیفنس٬ انتظامیہ نے بھر پور اقدامات کئے۔

ڈی سی او نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدائت پر ارکین اسمبلی بھی اپنے علاقوں میں جلوس کے ہمراہ اور کنٹرول روم میں موجود رہے جبکہ ریسکیو1122اور محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی طبی امداد کی فوری فراہمی کے لیے موجود الرٹ رہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ضلع بھر کے عوامی نمائندوں٬ امن کمیٹیوں کے اراکین٬علماء کرام اور منتظمین مجالس و جلوس کا بھر پور تعاون حاصل رہا جس کے باعث امن عامہ قائم رکھنے میں مدد ملی۔

انہوںنے تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام کے مثبت رویئے نے ضلع میں اتحاد بین المسلمین٬ اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیا۔ ضلعی انتظامیہ تمام تر فرائض بخوبی سر انجام دینے میں کامیاب رہی۔ انہوںنے کہا کہ اسی سلسلہ میں گورنمنٹ کامرس کالج شیخوپورہ میں امن ٬ رواداری اور ہم آہنگی کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا جس میں انتطامیہ کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے افراد اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی سی اے شیخوپورہ ارقم طارق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی علماء کرام اور دیگر اہم شخصیات کے تعاون سے امن اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :