پشاور٬ خیبر ایجنسی میں فری میڈیکل 11روزہ موبائل ہسپتال مختلف علاقوںمیں انعقاد

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) عوان کے پرزور اصرار پر خیبر ایجنسی کے علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا یہ کیمپ موبائل ہسپتال پروگرام فاٹا کی جانب سے خیبر ایجنسی کے ان علاقوں مین منعقد ہوئے جس پر صحت کی سہولتوں کا فقدا ن ہے ان کیمپوں میں مریضوں کو نہ صرف مفت معائنہ کیا گیا بلکہ میں ان کو مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ زچہ وبچہ کی سہولیات اور خون وپیشاب وغیرہ کا ٹیسٹ دیا گیا یہ کیمپ خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں ستمبر کے مہینے میں منعقد ہوا جس میں مریضوں کی تعداد5582 مریضوں کو مفت طبی سہولیات دئیے گئے ۔جس میں تحصیل باڑہ میدان تیراہ کے علاقے شامل ہیں۔ علاقے کے لوگوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈائریکٹر ہیلتھ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے علاقے میں ہر مہینے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرواتے ہیں جس سے ہزاروں کے تعداد میں علاقے لوگ مریض مستفید ہورے ہیں۔

متعلقہ عنوان :