مہمند ایجنسی٬ پو لیو کا قلع قمع کرنے اور سول ملٹری ہم آہنگی پر اجلاس

پولیو ٹیموں کو لاحق خطرات سے نمٹنے اور ایجنسی میں پولیو کا خاتمہ کرنے کا عزم

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر کے زیرِ صدارت پولیٹیکل ہیڈ کواٹر مہمند ا یجنسی میں پو لیو کا قلع قمع کرنے اور سول ملٹری ہم آہنگی پر اجلاس منعقد ہوئی۔اجلاس میں اسیسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس نوید اکبر لور مہمند٬ حسیب الرحمٰن اپر مہمند اور محمد عبداللہ شاہ بائزئی کے ساتھ ساتھ ملٹری ٬ محکمہِ صحت اور دیگر محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

میٹنگ میں پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیمو ں کو لاحق ہونے والے تمام خطرات سے نمٹنے اور ایجنسی میں پولیو کا خاتمہ کرنے کا عزم کیا گیا۔ میٹنگ میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند کی طرف سے یہ بات سامنے رکھی گئی کہ جس علاقہ میں پولیو کے زیادہ کیسسزسامنے آتے ہیںوہاںپر زیادہ توجہ دی جائے جو کہ پولیوں کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

مہمند ایجنسی میں موجودہ پولیٹیکل ایجنٹ کی انتھک کوششوں کی وجہ سے پولیو کیسسز کا ریشو نہ ہونے کے برابر ہے۔

آخر میں پولیٹیکل ایجنٹ کی طرف سے ملٹری اور محکمہ صحت پولیو مہم کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کی تائید کی گئی تاکہ پولیوں ٹیمیںایجنسی کے کونے کونے تک پہنچ سکے۔ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی کے طرف سے اس بات کی بھی تاکید کی گئی کہ پولیوں مہم کے دوران کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں متعلقہ محکمہ کے سربراہ تمام اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس اور بذاتِ خود پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :