ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ جمعرات کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 41‘ پسنی٬ سبی٬ لسبیلہ میں 39 جبکہ اسلام آباد میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :