جامعہ سندھ جام شورو کے انسٹیٹیوٹ آف سندھیالوجی کا 2015ء میں شائع ہونے والی کتب پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:37

حیدرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) جامعہ سندھ جام شورو کے انسٹیٹیوٹ آف سندھیالوجی کی جانب سے تحقیقی٬ تخلیقی و علمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے تاریخ٬ تحقیق٬ لسانیات٬ ناول٬ شاعری٬ افسانوی ادب٬ بچوں اور خواتین کے ادب کی اصناف پر 2015ء میں شائع ہونے والی کتب پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں سندھ کے نامور٬ علماء ٬ ادیبوں٬ محققین٬ شاعروں اور کہانی نویسوں پر مشتمل ماہرین کی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سندھیالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اسحاق سمیجو نے تمام پبلشرز و مصنفین کو ایوارڈ کے لیے 2015ء میں شائع ہونے والی کتابوں کی چار چار کاپیاں بھیجنے کی درخواست کی ہے ایوارڈ دینے کی تقریب رواں سال کے آخر میں منعقد کی جائے گی٬ جس میں بہترین کتب کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :