امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ‘ ڈی سی او

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:33

سیالکوٹ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ضلع سیالکوٹ میںعشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ‘ تمام مسالک کے علماء کرام نے مذہبی تعصب سے بالا تر ہوکر باہمی اخوت٬ بھائی چارے ٬ اتحاد و اتفاق کا جو مظاہر ہ کیا وطن عزیز میں پائیدار قیامامن کیلئے اسی جذبے اور فکرکی ضرورت ہے‘محرم اسلام کا مقد س مہینہ ہے یہ مسلمان کو صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے او ر ہمیںبھی آپسی اختلافات کو مل بیٹھ کر حل کرنے چاہئے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے منتخب عوامی نمائندوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام٬ رانا عبدالستار خاں٬ ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر محمد عابد خاں٬ یوسی چیئرمین رانا عارف ہرناہ٬ چودھری اعجاز احمد٬ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈسٹرکٹ کلکٹر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ٬ای ڈی او فنانس سیالکوٹ شجاع قطب بھٹی٬ اے سی سیالکوٹ میثم عباس٬ اے سی سمبڑیال توقیر الیاس چیمہ٬ اے سی پسرور ظہیر لیاقت٬ کوآرڈینیٹر امن کمیٹی سیالکوٹ حافظ اصغر علی چیمہ٬مولانا فیض علی کوپالوی٬ ملک ذاکر اعوان ایڈووکیٹ٬ چودھری صادق ایڈووکیٹ٬حافظ عبدالغفار ٬ مولانا یوب خاں٬ سید شبیر گیلانی٬ حافظ غلام حسین٬ حافظ غلام محی الدین٬ مفتی کفایت اللہ شاکر٬ سید عباس زیدی٬ مشکور گیلانی٬ علامہ عقیل احمد ظہیر٬ قاری شاکر محمود قادری٬ غلام مصطفیٰ اعوان٬ سید صغیر حسین٬ حافظ نیازاحمد الازہری٬ قاری حبیب اللہ٬ محمد ایوب اوپل٬ ظفر اقبال نعیمی اور محمد اقبال گھمن نے شرکت کی ۔

ڈی سی او ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کے معزر اراکین کا اہم کردار ہے ۔

متعلقہ عنوان :