ڈسکہ میں یوم عاشورانتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منایاگیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:33

ڈسکہ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ملک بھر کی طرح شہروگردونواح میں بھی یوم عاشورانتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منایاگیا یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ سادات گردیزی ڈسکہ کلاں سے برآمدہوا جو اپنے مقررہ راستوں نسبت روڈ ‘پسرور روڈ چوک سے ہوتا ہوا میلاد چوک میں پہنچاجہاں پر امام بارگاہ در امام حسین اور دیگر چھوٹے بڑے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوگئے یہاں پر ذوالجناح برآمد ہوا جس کے بعد عزاداروں نے زنجیر زنی اور سینہ کوبی کی جس کے بعد مرکزی جلوس مین بازار ‘صوبیدار بازا ر‘سمبڑیال روڈ‘کچہری چوک ‘وڈالہ روڈ سے ہوتا ہواامام بارگاہ حسینیہ جبکہ دیگر جلوس بھی اپنی اپنی امام بارگاہوں میں اختتام پذیر ہوگئے اس موقع پر مقامی این جی اوز ٬ ریسکیو 1122٬ایدھی سنٹر اور سول ہسپتال کے عملہ نے عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی جبکہ جلوس کے راستوں میں دودھ کی سبیلیں اور لنگر کا اہتما م بھی کیا گیا تھا٬ تاہم کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا ۔