چودہ کلوسوناسمگلنگ کیس میں گرفتارخواتین جوڈیشنل ریمانڈپرجیل روانہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:33

ملتان۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)گزشتہ ماہ ملتان ایئرپورٹ سے دبئی سوناسمگلنگ کرنے والی دوخواتین کوچودہ روزہ ریمانڈ کے بعد جوڈیشنل ریمانڈ پرجیل روانہ کردیاگیا۔

(جاری ہے)

لاہورکی رہائشی حلیمہ رہاض اورملتان کی سمیرا آصف کو29ستمبرکی صبح دبئی جانے والی پرواز کے ذریعے 14کلوسونااورہزاروں ریال اوردرہم سمگل کرنے کی کوشش کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتارکیاگیاتھا۔کسٹم حکام چودہ روزہ ریمانڈ کے دوران دونوں خواتین ملزمان سے ان کے پشت پناہوں اورسونے کے اصل مالکان کاسراغ لگانے میں ناکام رہے ہیں ۔یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ دوران تفتیش دونوں ملزم خواتین کی کسی نے بھی پیروی نہیں کی جن کو جمعرات کو سپیشل جج کسٹم لاہور نے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیاہے۔