یوم عاشور پر تمام مسالک کے لوگوں نے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ د ے کر قیام امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ‘ ڈی پی او خانیوال

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:33

خانیوال۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ڈی پی ا وجہانزیب نذیر خان کی جانب سے یوم عاشور پر ضلع بھر میںسکیورٹی کے سخت انتظامات ‘تمام مسالک کے لوگوں نے بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ د ے کر قیام امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ‘پولیس کے افسران اور جوانوں کو یوم عاشور پر الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دینے پر شاباش دیتا ہوں ۔

ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے کہاکہ محرم الحرام سکیورٹی کے حوالے سے اہمیت کا حامل تھا ‘خانیوال پولیس نے یوم عاشور پر ضلع بھر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور عزاداروں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے محرم کے آغاز سے قبل ہی فول پرو ف سکیورٹی انتظامات کو مکمل کرلیا تھا جس کی وجہ سے ضلع بھر میں امن وامان کے حوالہ سے کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے مزید کہا کہ خانیوال پولیس نے جہاں دن رات ایک کرکے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کی وہیں خانیوال کے تمام مسالک کے لوگوں کا کردار بھی قابل تعریف ہے ۔انہوں نے کہاکہ میڈیا ‘علماء‘تاجر برادری ‘وکلاء‘ممبران امن کمیٹی سب نے ایک ذمہ دار محب وطن پاکستانی اور شہری ہونے کا ثبوت دے کر قانون نافذ کرنے والوں کے ہاتھ مزید مضبوط کیے ۔انہو ںنے مزید کہاکہ خانیوال پولیس کے افسران اور جوانوں نے جس طرح تندہی سے اپنے فرائض سرانجام دئیے وہ قابل تحسین ہے جس پر میں انہیں شاباش دیتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :