دریاخان٬ مختلف ٹریفک حادثات میں ماں بیٹا سمیت 3افراد جاں بحق٬ 2 شدید زخمی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:22

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) مختلف ٹریفک حادثات میں ماں بیٹا سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دوافراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک نمبر6/TDAکا رہائشی محمد ارشاد قریشی موٹرسائیکل پر اپنی بیوی افضل بی بی اور تیرہ سالہ بیٹے عرفان کے ہمراہ آ رہا تھا کہ دریاخان خسور روڈ اڈہ چک نمبر14/TDAپر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے تینوں موٹرسائیکل سوار نیچے آ کر شدید زخمی ہو گئے افضل بی بی اور محمد عرفان تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دریاخان میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ زخمی محمد ارشاد قریشی کو تشویشناک حالت کی بنا پر ڈی ایچ کیو بھکر ریفر کر دیا دوسرے حادثہ میں دریاخان کلورکوٹ روڈ پر ایف ایس سی کا طالب علم عمیر ٹیوشن پڑھ کر آتے ہوئے آمنے سامنے موٹرسائیکل ٹکرانے سے جاں بحق جبکہ دوسرا موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :