سانس کی بیماریوں کے خدشے کے پیش نظر چاک اور بلیک بورڈ کے استعمال پر پابندی عائدکردی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) صوبائی محکمہ تعلیم نے بچوں میں سانس کی بیماریوں کے خدشے کے پیش نظر چاک اور بلیک بورڈ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ‘ذرائع کے مطابق صوبے کے اسپیشل سیکرٹری برائے تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری سکولوں میں ہر کلاس میں وائٹ بورڈ اور مارکرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے سرکاری اسکولوں کے بچوں میں سانس کی بیماریوں کے خدشے کے پیش نظر چاک اور بلیک بورڈ کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی۔