سکھر٬ جتوئی برادری کے دو گروہوں میں تصادم ٬ دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ٬2 زخمی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:53

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) شاہ بیلو کچے میں جتوئی برادری کے دو گروہوں میں تصادم ٬ دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ٬2 زخمی ٬ علاقے میں صورتحال کشیدہ ٬ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ٬ جانبحق اور زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ٬ تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے شاہ بیلو میں زمینی تنازعے پر جتوئی برادری کے دو گروہوں میں تصادم ہو گیا اور ایک دوسرے فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں علم الدین جتوئی اور شریف الدین جتوئی سمیت نور الدین جتوئی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد میانداد جتوئی اور عزیز اللہ جتوئی شدید زخمی ہو گئے جابحق افراد اور زخمیوں کو سکھر کے مقامی سول اسپتال پہنچایا گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اورپورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :