امہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام نوشہرہ میں اُمہ چلڈرن اکیڈمی قائم ہے جس میں 700 یتیم بچوں کو تعلیم فراہم کی جا رہی ہے٬حافظ عبدالمنعم

پشاور میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں روزانہ 200 مریضوں کو دوپہر کاکھانا فراہم کیاجاتا ہے٬ڈائریکٹر

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد افضل سے اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے ڈائریکٹر حافظ عبدالمنعم کی سربراہی میں پروگرام منیجر ایوب سعید اور ایچ آر منیجر محمد عارف نے چیمبر ہائوس میں اُن سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد اقبال اور نائب صدر عابد اللہ یوسفزئی بھی موجود تھے ۔

اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے ڈائریکٹر حافظ عبدالمنعم نے سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل کو بتایا کہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام نوشہرہ میں اُمہ چلڈرن اکیڈمی قائم ہے جس میں 700 یتیم بچوں کو تعلیم فراہم کی جا رہی ہے جبکہ پشاور میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں روزانہ 200 مریضوں کو دوپہر کاکھانا فراہم کیاجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حاجی محمد افضل کو چیمبر کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی اور اُمہ چلڈرن اکیڈمی نوشہرہ اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کھانا تقسیم کرنے کے موقع پر مدعو کرنے کی دعوت بھی دی ۔

سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل نے اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کی جانب سے نوشہرہ میں 700 یتیم بچوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنے سمیت مریضوں میں مفت کھانے کی تقسیم کے عمل کو سراہا اور کہا کہ اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان انسانیت کی خدمت کیلئے جو گرانقدار خدمات سرانجام دے رہا ہے وہ انتہائی قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور اُن کی جانب سے اُمہ چلڈرن اکیڈمی نوشہرہ اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کرنے کی دعوت کو قبول کرلیا ۔ اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے ڈائریکٹر حافظ عبدالمنعم نے ٹرسٹ کی خدمات کے حوالے سے شائع رسالہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :