میئرلاڑکانہ محمد اسلم شیخ اور ڈپٹی میئر انور علی لہر نے 10 محرم الحرام کے روز شہر کا دورہ کرتے ہوئے ماتمی جلوسوں کی نگرانی کی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:42

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن کے میئر محمد اسلم شیخ اور ڈپٹی میئر انور علی لہر نے 10 محرم الحرام کے روز شہر کا دورہ کرتے ہوئے ماتمی جلوسوں کی نگرانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میئر محمد اسلم شیخ نے کہا کہ میونسپل کی جانب سے صفائی٬ اسٹریٹ لائیٹنگ اور فائر برگیڈ عملے کے تعاون سے 10 محرم الحرام کے روز انتظامات بہتر تھے جس کے لیے عملہ شاباس کا حقدار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں سے بھی رابطے میں تھے جنہوں نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ میئر محمد اسلم شیخ نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ محرم الحرام کے دوران شہروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں جس کے لیے میں خود ڈپٹی میئر کے ہمراہ آفیس میں بیٹھے رہے جہاں عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :