سنی تحریک نے عاشورہ محرم ’’یوم پیغام حسین ‘‘کے طورپر منایا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:39

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام عاشورہ محرم کو ملک گیریوم پیغام حسین ؓ کے طورپر منایاگیا٬ملک بھر میں نواسہ رسولؐ سیدالشہداء حضرت امام حسین ؓ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کانفرنسیں اور سیمینار منعقد کئے گئے۔ اجتماعات میں مفتی لیاقت علی رضوی٬ علامہ عطاء الرحمن دھنیال٬علامہ طاہراقبال چشتی٬ علامہ وسیم عباسی٬مفتی نثاراحمدنوری٬ مفتی خطیب احمدالازھری٬ مفتی وقاراحمدمدنی٬ مفتی شاہد قادری٬ علامہ فتح محمدعلوی٬ علامہ امانت علی حیدری٬ علامہ سرفرازچشتی٬ علامہ شوکت حسین نقشبندی٬علامہ بشیراحمد نقشبندی٬علامہ اشتیاق قادری٬علامہ قاسم موہڑوی٬ حافظ ہارون علی چشتی ٬ حافظ رضوان رضوی٬سیدگفتارحسین شاہ ودیگرعلماء ومشائخ نے خطابات کئے۔

(جاری ہے)

مقررین کاکہنا تھاکہ امام حسین ؓنے اسلام کو نئی زندگی دی٬آپ نے انسانیت کو ظلم کیخلاف کھڑے ہونے کاحوصلہ دیا٬ میدان کربلا میں حضرت امام حسین ؓ اور انکے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی پوری امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے٬ نواسہ رسول نے باطل کے سامنے سرنگوں ہونے کی بجائے سرکٹانے کو ترجیح دیکر اپنے نانا کی امت کیلئے لازوال مثال قائم کی ٬ ہم اسوہ شبیری پر عمل پیرا ہوکر نہ صرف اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں بلکہ دین کے آفاقی پیغام کو عام کرنے میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہی ٬اس وقت اسلام دشمن قوتیں چاروں اطراف سے امت مسلمہ پر حملہ آورہیں۔کفر کی سازشوں سے نبردآزماہونے کے لیے حضرت امام حسین ؓ کی طرح جذبہ ایمانی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :