کراچی٬ لیاقت علی خان کی65ویںبرسی کے موقع پرتقریری مقابلہ کا انعقاد

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) وفاقی اردو یونیورسٹی ٬ سوشل اسٹوڈنٹس فورم اور پیام پاکستان ِکے زیر اہتمام پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی65ویںبرسی کے موقع پرتقریری مقابلہ بعنوان’’لیاقت علی خان نواب زادہ نہیں خاک زادہ‘‘ بروز پیر17اکتوبرکوصبح9بجے ڈاکٹر عبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں انعقاد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کریں گے۔ سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان کے مطابق اس تقریری مقابلے میں انٹر کالج و یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات اپنے ادارے کے اجازت ناموں کے ساتھ شرکت کرسکتے ہیں۔مقابلے میں شرکت کے خواہشمند موبائل نمبر0321-8775725 اور ای میل [email protected]پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :