جے آئی یوتھ ضلع لسبیلہ کا اجلاس ٬ ضلع کی تنظیمی ڈھانچہ ترتیب دیا گیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:37

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء)جے آئی یوتھ ضلع لسبیلہ کا اجلاس گذشتہ روز بیلہ میں پروفیسرعبدالستار رونجھو کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلع لسبیلہ کی تنظیمی ڈھانچہ ترتیب دیاگیا۔

(جاری ہے)

جس میں ضلعی صدرعبدالمالک رونجھو اورجنرل سیکریٹری محمد جان مری کو مقرر کیاگیا۔ اس کے علاوہ نائب صدرمحمد نواز رونجھو اور محمد شریف مقرر ہوئے۔ لیگل ایڈوائزر منورعلی اور اسپورٹس کے صدر عبدالصمد کے علاوہ سوشل میڈیا کے صدرمحمد آصف مقرر ہوئے۔ اجلاس میں نئے عزم کے ساتھ اپنے کام کو جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔