کیسکو عہدیداروں کی ایکسئن کیسکوایس ایس اینڈ ٹی تربت ڈویژن نصیب اللہ بلوچ کے اغوا کی مذمت

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)انجینئرزآفیسرزایسوسی ایشن کے صدر میرمجیب الرحمن مری اور جنرل سیکریٹری نظام اچکزئی اوردیگر عہدیداروںنے گزشتہ دنوں ایکسئن کیسکوایس ایس اینڈ ٹی(GSO) تربت ڈویژن انجینئرنصیب اللہ بلوچ کے اغوا کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اوراپنے بیان میں صوبائی حکومت سے مغوی کی فوری بازیابی اورواقعہ میں ملوث ملز مان کی گرفتاری کا مطالبہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ میں تمام انجینئرزکے تحفظ کو یقینی بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :