اٹک٬ دس محرم الحرام یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ کاملپور سیداں سے برآمد ہو کر کربلا حلیم شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:35

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) اٹک میں دس محرم الحرام یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ کاملپور سیداں سے برآمد ہو کر کربلا حلیم شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا شبیہ ذوالجناح اورعلم سرکار وفا تازئیے کے جلو س میں عزاداران حسین نوحے ٬ مرثیے ٬ سینہ کوبی کرتے اور زنجیر زنی کرتے ہوئے اپنے روائتی راستوں پرروا ں دواں رہے ٬ جلوس کے راستوں پر پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئیں٬ مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لئے 600سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کوتعینات کیا گیا جبکہ ایلیٹ فورس کی دوکمپنیاں جلوس کے ساتھ موجود رہیں کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لئے پاک آرمی کو سٹینڈبائی رکھا گیا٬ جلوس کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو خاردارتاروں اور قناتیں لگا کر بند کر دیا گیا تھا اور ان راستوں پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا آنے والے افراد کو سخت چیکنگ کے بعد جلوس میں جانے کی اجازت دی گئی ٬جبکہ عمارتوں پر ماہر نشانہ باز بھی موجودتھے ٬ جلوس کی مانیٹرنگ ڈرون کیمروں کے ذریعہ سے کی گئی ٬سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ سے بھی جلوس کی نگرانی کی گئی ٬ ڈی پی او زاہد نواز مروت نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں 10محرم کے کل 49جلوس نکالے جا رہے ہیں جس کے لئے 2400پولیس اہلکار جبکہ ماتمی تنظیموں کے بڑی تعداد میں افراد ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ٬ جلوس کی مانیٹرنگ کے لئے ڈی پی او آفس میں ایک مانیٹرنگ سیل قائم بھی گیادریں اثناء دیگر سکیورٹی ادارے بھی جلوس کی نگرانی کے لئے موجودرہے ٬ڈی سی او رانا اکبر حیات نے بتایا کہ تمام جلوسوں اورمجالس کی میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے جلو س کے شرکاء نے بسال چوک میں نماز ظہرین اداکی اور بعد ازاں جلوس اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا حلیم شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :