اٹک٬ عاشورہ پرامن گزر گیا

ڈی سی او نے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ ٬ پولیس اور سکیورٹی ایجنسیز کی کارکردگی کو سراہا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:35

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ , پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیز کے کردار کو سراہا انہو ںنے کہاکہ تمام متعلقہ سرکاری اہلکاروں نے جس طرح اپنی ڈیوٹیاں اس موقع پر سرانجام دیں وہ صحیح معنوں میں تحسین کے لائق ہیں انہو ںنے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں عاشورہ محرم کے پر امن انعقاد پر افسروں اور متلعقہ اہلکاروں کو دیا جنہو ںنے اس موقع پر پوری ایمانداری اور تندہی سے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے اس موقع پر تمام مکتبہ فکر کے علماء کے کردار کی تعریف کی اور ان کے کردار کو سراہا انہو ںنے کہا کہ پر امن عاشور ہ کے انعقاد پر میں عوام ٬ ضلعی انتظامیہ ٬ پولیس ٬سیکورٹی ایجنسیز اور تمام مکتبہ فکر کے علما ء کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ تمام لوگوں نے اپنی ذمہ داریوں کو خوب نبھایا جس کی وجہ سے اس موقع پر ایک مثالی امن و امان دیکھا گیا ۔