جس ملک کا وزیر اعظم کرپٹ ہو اس کے فیصلے عوام کرتے ہیں‘سارک کانفرنس کا منسوخ ہوناحکومتی کا رگردگی کا منہ بولتا ثبو ت ہے٬ڈاکٹر یاسمین راشد

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) ایڈ وائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ جس ملک کا وزیر اعظم کرپٹ ہو اس کے فیصلے عوام کرتے ہیں‘سارک کانفرنس کا منسوخ ہوناحکومتی کا رگردگی کا منہ بولتا ثبو ت ہے‘حکومت جتنی مر ضی فہرستیں مرتب کر لی30اکتوبر کوپانامہ چوروں کے احتساب کے لیے آنے والے سیلاب کو نہیںروک سکتی‘پانامہ زدہ حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا مشکل ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں ایڈ ئوائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے مفادات کی جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور تحریک انصاف ہی اصل اپوزیشن جماعت ہے جو عوامی حقوق کی جنگ سڑکوں پر لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو پانامہ لیکس کی کرپشن کا عوام کو جواب دینا ہی پڑے گا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلاکر دیااور سارک کانفرنس کا منسوخ ہوجانا ہماری بہت بڑی ناکامی ہے جبکہ وزیر اعظم کو اپنی کر پشن چھپا نے کی بجا ئے ملک میں جو کھیل کھیلا جا رہا ہے اس کاجواب بھا رت کو دینا چا ہی.

متعلقہ عنوان :