سیف سٹی منصوبے سے معاشی ٬ اقتصادی اور صنعتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو گا٬شاہد نذیر

موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے لااینڈ آرڈر کی صورت حال میں غیر معمولی بہتری آئی ہے٬ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء)مسلم لیگ (ن) ٹریڈر ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری شاہد نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب کو سیف سٹی بنانے کا منصوبہ ملکی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ٬سیف سٹی سے معاشی ٬ اقتصادی اور صنعتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو گا ٬ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے پنجاب کی6بڑے شہروں میں منصوبے کے آغاز کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ٬ انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے ملک میں لااینڈآ رڈر کی صورت حال میں غیر معمولی بہتری آئی ہے جسکی وجہ سے جہاں ملک میں معاشی سرگرمیاں بڑھی ہیں وہاں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے٬ اس منصوبے ایک کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو2017میں مکمل کر لیا جائے گا جبکہ لاہور میں اس حوالے 8ہزار کیمرے لگائے جائیں گے٬شاہد نذیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کی بہتری کیلئے سابق حکومتوں کی طرح نعرے نہیں لگائے بلکہ اسکی وجہ سے عوام کی زندگیوں میں تبدیلیاں رونما ہو نا شروع ہو گئی ہیں ۔

(قیوم زاہد)