سرگودھا: تعلیمی شعبہ پر انتظامی توجہ نہ ہونے کے باعث زبوں حال کا شکار

خطرناک قرار دی گئی عمارتوں والے اکثر سکولوں کی تعمیر نو کی سکیمیں ان فنڈڈ چلنے لگیں

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء)سرگودھا میں تعلیمی شعبہ پر انتظامی توجہ کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے ٬خطرناک قرار دی گئی عمارتوں والے اکثر سکولوں کی تعمیر نو کی سکیمیں ان فنڈڈ چلی آ رہی ہیں جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی اختتام کے قریب پہنچ چکی ہے ٬ ذرائع کے مطابق خطرناک سکولوں کی کی جزوی یا مکمل تعمیر نو کے منصوبہ جات کی منظوری ضلعی ڈویلپمنٹ کمیٹی 30جون2016کو دے چکی ہے ٬اس کے باوجود درجنوں سکیموں کے بھجوائے گئے تخمینہ جات کی حتمی منظوری نہیں دی جا سکی اور ان کے ایسٹی میٹ فائلوں میں گم ہو کر رہ گئے ہیں ٬اور تعمیراتی کاموں میں مسلسل تاخیر سے اخراجات میں ممکنہ اضافے کا امکان ہے ٬دوسری طرف منصوبہ جات شروع نہ ہونے کے باعث ان سکولوں میں صورتحال گھمبیر ہوتی جا رہی ہے ٬اور سکول سربراہان بھی اس حوالے سے حکام کو بارہا آگاہ کر چکے ہیں ۔