پالیسی اینڈ سٹریٹجک پلاننگ یونٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ صحت کی غیر تسلی بخش صورتحال پر جواب طلب کرلیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء)پالیسی اینڈ سٹریٹجک پلاننگ یونٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے سرگودھا ریجن میں محکمہ صحت کو جاری احکامات و اہداف کے حوالے سے عملدرآمد کی صورتحال غیر تسلی بخش اور ضلعی افسران کی کارکردگی ناقص قرار دیتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لئے گئے ٬ذرائع کے مطابق حالیہ سہ ماہی کے دوران صوبائی حکام کی طرف سے سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع میں علاج معالجہ کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مختلف پروگراموں اور موصول ہونیوالی شکایات کے حوالے سے جاری احکامات پر عملدرآمدکی مانیٹرنگ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر ضلع سرگودھا میں احکامات کی تعمیل 44.4فیصداور پروگراموں کے اہداف کی تکمیل /کوریج 53.38فیصد٬ بھکر میں تعمیل 33.37فیصد٬کوریج70.83فیصد٬خوشاب میں تعمیل 33فیصد اور کوریج 61.5فیصد اسی طرح محکمہ صحت میانوالی کو جاری احکامات پر عملدرآمد کی شرح40فیصد اور پروگراموں کی کوریج56.67فیصد رہی ٬ جس پر گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر پالیسی اینڈ سٹریٹجک پلاننگ یونٹ طاہر اکرام کی طرف سے افسران کی کارکردگی ناقص قرار دیتے ہوئے انہیں جواب بھجوانے اورترجیحی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے �

(جاری ہے)