لاہور ٬آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کا ایس پی عہدے کے چار افسران کے تقرروتبادلوں کانوٹیفکیشن جاری

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے ایس پی عہدے کے چار افسران کے تقرروتبادلے کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی آئی جی عہدے کے ایک آفیسر کی خدمات پنجاب کے سپرد کیے جانے کی آئی جی پنجاب کی سمری مسترد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق میجر(ر) مبشر حسن کو ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی ایس پی یو سدرن ریجن تعینات کرنے میجر(ر) دائود اسلم کوڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی ایس پی یوفارون ریجن تعینات کرنے میجر(ر) غلام صفدر خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایس پی یو سنٹرل ریجن تعینات کرنے ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی ایس پی یو سدرن ریجن شجاعت علی کوتبدیل کرکے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ڈی آئی جی سید کلیم امام کی خدمات پنجاب کیلئے لینے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب نے مسترد کردی ہے آئی جی پولیس پنجاب نے ڈی آئی جی سید کلیم امام کی خدمات پنجاب کیلئے لینے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کررکھی تھی۔

(اے ملک)

متعلقہ عنوان :