میرپور خاص٬پی ٹی آئی کی جانب سے 9اور 10محرم الحرام کے موقع پر میڈیکل کیمپ لگایا گیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:27

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء)پاکستان تحریک انصاف میرپورخاص کی جانب سے نو اور دس محرم الحرام کے موقع پر پوسٹ آفس چوک پر فری میڈیکل کیمپ اوراور میٹھے پانی کے سبیل کا کیمپ لگایا گیا اور شہداکربلا کی یاد تازہ کی گئی کیمپ پر سیاسی و سماجی لوگوں نے دورہ کیا جس میں پیپلزپارٹی کی MPAخیر النسا مغل چیئر مین میرپورخاص فاروق جمیل درانی ٬وائس چیئر مین فرید احمد پی پی پی کی طرف سے حنیف میمن اور خصوصی ڈپٹی کمشنر سید مہدی علی شاہ صاحب نے کیمپ کا دورہ کیا اور ہم پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اور SSP کے مشکور ہیں ۔

(جاری ہے)

جنہوں نے سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا اور کسی بھی حادثہ سے میرپورخاص محفوظ رہا پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے ذمہ داران صدر نور محمد سیال ٬سینئر نائب صدر راشد راجپوت ٬نائب صدر توصیف ملک ٬جنرل سیکریٹری زکی خان ٬ حمید راجپوت ٬نقیب خان ٬کے کہا کہ ہم چیئر مین اور وائس چیئر مین کے شکر گذار ہیں ۔ جنہوں نے پانی اور صفائی کے کام میں تعاون کیا۔