عاشورہ کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے پرصوبائی حکومت تمام سیکورٹی ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں٬ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ عاشورہ کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے پرصوبائی حکومت تمام سیکورٹی ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ امن وامان برقرار رکھنے میں تمام اداروں نے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے فرائض صحیح معنوں میں ادا کئے جو بہتر کار کردگی کی اعلیٰ مثال ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ (ن) خضدار کے جنرل سیکریٹری سردارعزیز محمد عمرانی ٬ میر اورنگزیب زہری ٬ بشیراحمد جتک ٬ منیراحمد قمبرانی ٬ میر سعید احمد زرکزئی ٬ میر محمد اکبر جتک ٬حاجی عبید اللہ قمبرانی ٬ وڈیرمحمد صالح جاموٹ ٬ میر جمعہ خان شکرانی ٬ ودیگرسے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ یوم عاشورہ کے موقع پر بلوچستان کے متعدد اضلاع کو حساس قراردیدیا گیا تھا اس کے باوجود صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر تمام سیکورٹی ایجنسیز سیکورٹی فورسز اور ودیگر تمام اداروں نے امن کے لئے جو کام کیا وہ کار کردگی کی اعلیٰ مثال اور باعث فخر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس کامیابی کا کریڈٹ صوبائی حکومت ٬ صوبائی وزارت داخلہ ٬ کمشنر ز و ڈپٹی کمشنر ز ٬ اسسٹنٹ کمشنر ز٬ سمیت تمام اداروں کا جاتا ہے ۔ پولیس ٬ لیویز ٬ ایف سی ٬ بی سی ودیگر سیکورٹی اداروں نے اپنے فرائض بخوبی ادا کئے اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کی اور پُر امن بلوچستان بنانے میں کردار ادا کیا ۔امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنے فرائض اسی طرح ادا کرتے رہیں گے ۔

ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت عاشوری محرم الحرام کے موقع پر جس طرح کے انتظامات کئے تھے وہ قاب تحسین ہیں ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ٬ کورکمانڈرسدرن کمانڈ ٬ آئی جی ایف سی ٬ صوبائی وزیر داخلہ ٬ آئی جی پولیس ٬ سیکریٹری داخلہ سمیت تمام سول و عسکری قیادت و آفیسران پُرامن عاشورہ محرم گزار نے پر مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ اور انشاء اللہ اسی طرح بلوچستان کے عوام کوآئندہ بھی امن کی خوشخبری ملتی رہیگی ۔

متعلقہ عنوان :