محرم الحرام کو مسلمانوں عقیدت احترام کے ساتھ مناکر شہدا کربلاکے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے٬تحریک انصاف نصیرآباد

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:25

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نصیرآباد کے ضلعی رہنماء سردارذادہ مظفرخان شرنے کہا ہے کہ محرم الحرام کو مسلمانوں عقیدت احترام کے ساتھ مناکر شہدا کربلاکے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے مگر سٹی پولیس نے مجھے ماتمی جلوس میں شرکت کرنے سے روک کر میرے ساتھ ذیادتی کی ہے جو ناقابل برداشت ہے میں امام حضرت حسین کے چاہنے والوں میں ہوں مگر پولیس کی جانب سے بے جاتنگ کرکے مجھے حسینی قافلے میں شرکت کرنے سے روک دیا گیا ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد اس واقع کا نوٹس لیکرمجھے انصاف فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سردارذادہ مظفرخان شرنے کہاکہ حضرت امام حسین علیہ سلام اوران کے رفقا ء نے دین اسلام کی سربلندی کے لئے بیش بہا قربانی دے کر تاریخ رقم کی ہے ہم ان کے پیروکارہیں ان کے بتائے ہوئے راستہ پر چل کر ہی ہماری دنوی اورآخروی زندگی کامیاب ہوسکتی ہے مگر ڈیرہ مرادجمالی سٹی پولیس کی جانب سے مجھے بے جا ماتمی جلوس میں شرکت کرنے سے روکاگیا جس سے مجھے مذہبی اورذہنی طورپر کوفیت کا سامنا کرناپڑامیرے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے پولیس کا کام امن امان کو برقراررکھ کرعوام کی جا ن ومال کوتحفظ فراہم کرنا ہے ناکہ کسی کو غم حسین میں شریک ہونے سے روکنا ہے ٬انہوںنے کہاکہ پولیس شریف شہریوں کو بے جا تنگ کرکے ذیادتی کررہی ہے جس سے عوام کی عزت نفس کو مجروح کیا جارہا ہے ہم قانون کی بالادستی اورعوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں انہوںنے ڈی آئی جی پولیس اورایس ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے ماتمی جلوس میں روکنے والے پولیس آفیسراوراہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاکرانصاف فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :