نصیر آباد٬شہداء کربلا کی یاد میں یوم عاشور بھرپور انداز میں منایا گیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:25

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 10ویں محرم الحرام کے سلسلے میں ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ امام جعفر صادق ڈیرہ مراد جمالی سے سید تجمل عباس شاہ٬ منجھوشوری گوٹھ غوث بخش سے ظفرعباس شمسی ٬اورچھتر امام بارگارہ سید علی شاہ کی قیادت میں ماتمی جلوس برآمد ہوئے جلوسوں کی نگرانی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصر٬ایس ایس پی ملک محمد سلیم لہڑی٬چیئرمین میونسپل کمیٹی میرغلام نبی عمرانی٬اسسٹنٹ کمشنرنبی برڑو٬غلام حسین بھنگر ٬تحصیلدارظفرعلی بنگلزئی ٬علی گوہرمگسی٬ سعیداحمد زہری٬اورسید اللہ یارشاہ٬کررہے تھے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 624پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیئے گئے تھے ایف سی کے ساتھ ساتھ بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان سکیورٹی سرانجام دے رہے ہیں جلوس کے شرکاء نے شہداء کے غم میںماتم اور زنجیر زنی کی ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے مقررہ مقامات پر پہنچنے کے بعد جہاں جلوس کے شرکاء کے لئے نیاز ولنگر کا اہتمام کیا گیا تھا بعدازاں برآمد ہونے والے ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے واپس ہوتے ہوئے متعلقہ امام بارگارہوں پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوگئے جہاں شام غریباں برپا کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :