داعش نے افغانستان میں شیعہ مساجد پرحملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:23

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) شدت پسند تنظیم دولت اسلامی ’داعش‘ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بدھ کے روز اہل تشیع کی دو مساجد میں بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ان دھماکوں میں کم سے کم 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

یہ دھماکے اس وقت کیے گئے جب شیعہ فرقے کے لوگ یوم عاشور کے موقع پر جلوس نکال رہے تھے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں اہل تشیع کی امام بارگاہوں پر دھماکے تنظیم کی ولایت خراسان نے کرائے ہیں۔ خیال رہے کہ ولایت خراسان افغانستان اور آس پاس کے علاقوں میں سرگرم داعش سے وابستہ گروپ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :