لاہور ہائیکورٹ٬ پانامہ لیکس پر نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) پانامہ لیکس پر نیب سے تحقیقات کرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے تین بنچوں پر مشتمل فل بنچ کی سربراہی لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا کریں گے جبکہ بنچ میں شامل دیگر دوججوں میں جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس مرزا وقاص رئوف شامل ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے لارج بنچ کے قیام کی سفارش کی تھی جس کی چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے منظوری دیتے ہوئے تین رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا ہے۔(اے ملک)