سپیشل سیکرٹر ی ایچ ای سی پنجاب کا فرسٹ ائیر کے طلباوطالبات کے احتجاج کا نوٹس

طلباء کی جانب سے عائد کردہ الزامات کی انکوائری کا حکم

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے فرسٹ ائیر کے امتحانات دینے والے طلباوطالبات کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے طلباء کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کی انکوائری کا حکم ے دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ سے ان الزامات کی روشنی میں رپورٹس طلب کرلی ہیں۔ اس سلسلے میں جاری کیے گئے ایک مراسلہ میں تمام بورڈوں کے چیئرمینوں سے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :