صوبائی حکومت کی وفاق کے خلاف سپریم کورٹ سے رابطے کیلئے ماہرین وکلاء کا پینل تشکیل دینے کی ہدایات

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) صوبائی حکومت نے وفاق کے خلاف سپریم کورٹ سے رابطے کے لئے ماہرین وکلاء کا پینل تشکیل دینے کی ہدایات کی ہے۔

(جاری ہے)

وفاق کی جانب سے صوبے کو آئینی حقوق نہ دینے کے خلاف صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ سے رابطہ کافیصلہ کیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے آئینی پٹیشن میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ وفاق صوبے کے ساتھ زیادتیات کر رہا ہے بجلی کے خالص منافع ٬ این ایف سی ایوارڈ ٬ پانی معاہدے پر عملدرآمد نہیںکیا جارہاہے وفاق کی جانب سے فنڈز بھی صوبے کے لئے بند کیا ہے ۔

دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں صوبہ فرنٹ لائن کا کردار اداکر رہاہے جبکہ ٹیکسز کی مدمیں صوبے کو بھی نظر انداز کیا جارہاہے پن بجلی ٬تمباکو وغیرہ صوبے کی پیدوار ہے تاہم اس کے باوجود وفاق کی جانب سے صوبے کو معاملات طے کرنے میں مشکلات پیدا کی جا رہی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ سپریم رٹ کا ماہر ترین پینل اس ضمن میں تشکیل دینے کی ہدایات کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :