ْجماعت اسلامی کا اضاخیل اجتماع کرپٹ نظام کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا٬حاجی شیر آمان اضاخیل

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:20

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) شانگلہ جماعت اسلامی شمالی زون کے امیر حاجی شیر آمان اضاخیل اجتماع کے سلسلے میں زون کے دور دراز علاقے اولندر ٬ بلکانئی ٬اجمیر ٬ کانا ویلی اور دیگر مقامات گئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اجتماع میں شریک ہوجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جماعت اسلامی کے کارکنوں پر زور دیا کہ جماعت کا پیغام گھر گھر پہنچائے الپوری میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اضاخیل اجتماع کرپٹ نظام کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

جماعت اسلامی اللہ کی زمین پر اللہ کا قانون نافذ کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔جماعت کے اگے ایک عظیم مقصد ہے وہ عظیم مقصد خدا اور اس کے رسول کے احکامات نافذ کرنا ہے۔اللہ کی رضا اور اپنا دینی فریضہ ادا کرنے کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کے اضاخیل اجتماع سے صوبہ خیبر پختو نخوا کی سیاست پر دور رست نتائج مرتب ہونگے۔