وزیر اعلیٰ سندھ کا یوم عاشورہ پر جیکب آباد کا دورہ٬ سانحہ 9محرم کے شہدا کی فاتحہ خوانی

جلوس کے راستوں کا دورہ کرکے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:18

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کا یوم عاشورہ پر جیکب آباد کا دورہ٬ سانحہ 9محرم کے شہدا کی فاتحہ خوانی کی ٬جلوس کے راستوں کا دورہ کرکے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشورہ کے موقع پر جیکب آباد کا خصوصی دورہ کیا وہ خصوصی جہاز کے ذریعے جیکب آباد ائیر بیس پہنچے جہاں ان کا ایم این اے میر اعجاز حسین جکھرانی٬ صوبائی وزیر میر ممتاز جکھرانی٬ رکن صوبائی اسمبلی میر زیب خان پہنور٬ ڈی سی آغا شاہنواز بابر٬ ایس ایس پی ساجد کھو کھر و دیگر نے استقبال کیا٬ بعدازاں وزیر اعلیٰ سندھ نے لاشاری محلہ پہنچ کر گذشتہ سال جیکب آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی ٬ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم کے حوالے سے تھریڈ تھے جس کے باعث حفاظتی انتظامات سخت کئے ہیں اور میں خود سندھ کے مختلف شہروں کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لے رہا ہوں ٬حفاظتی انتظامات سے مطمئن ہوں ٬انہوں نے کہا کہ جب تک عاشورہ کا دن خیرت سے نہیں گذرتا چین سے نہیں بیٹھوں گا٬ وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ عبدالقیوم سومرو٬ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ودیگر ہمراہ تھے٬ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ نے ماتمی جلوس کے راستوں اور پیر بخاری کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور آخر میں یو ایس ایڈ کی جانب سے بنائے جانے والے جمس اسپتال کا دورہ بھی کیا جہاں ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر شیخ نے انہیں بریفنگ دی۔