پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ پنجاب کے حقوق کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی٬ جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ پنجاب کے حقوق کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ نومبر کے آخری ہفتہ میں پنجاب بھر سے اساتذہ احتجاجی مارچ کریں گے اور پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے جبکہ ضلعی سطح پر احتجاجی جلسوں اور مظاہروں کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے اساتذہ کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے اور اب احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ۔ کیونکہ گزشتہ دو سالوں سے اساتذہ کو طفل تسلیاں دی گئیں لیکن تحریر ی معاہدوں پر عمل درآمد سے گریز کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب کو اعداد و شمار کا ہیر پھیر کرکے سب اچھا کی رپورٹس /بریفنگ دی جارہی ہے جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ تعلیمی ادارے صنعتی کارخانے نہیں جو کہ ٹھیکے پر دے دئیے جائیں۔ لہذا 30 اکتوبر سے قبل اساتذہ کی اپ گریڈیشن کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور پیف و دانش سکولز اتھارٹی کو سکولوں کی حوالگی بند کی جائے وگرنہ حالات کی ذمہ داری وزیر اعلی پنجاب ٬ چیف سیکرٹری پنجاب اور صوبائی وزیر تعلیم پر ہو گی۔(سلیمان)

متعلقہ عنوان :