اکتوبر 1999ء کے مارشل لاء کو 17 سال مکمل ہوگئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) 12اکتوبر 1999ء کے مارشل لاء کو 17 سال مکمل ہوگئے۔ 17 سال قبل اس وقت کے آرمی چیف پرویز مشرف نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا۔

(جاری ہے)

بارہ اکتوبر 1999 کو آرمی چیف پرویز مشرف کو برطرف کرنے اور کراچی میں طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینے کا جواز بنا کر فوج نے منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں نواز شریف کو گرفتار کیا گیا۔ اڈیالہ جیل میں لگ بھگ 13 ماہ قید رہنے کے بعد نواز شریف سعودی عرب چلے گئے۔ 3 سال کا وقت حاصل کرنے والی فوجی حکومت 8 سال قائم رہی۔(سلیمان)