فرانسیسی صدر اولاندے کا اسلام مخالف بیان ان کے گلے پڑ گیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:16

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء)فرانس کے صدر اولاندے کا اسلام کے خلاف ایک بیان ان کے گلے پڑ گیا٬ اولاندے کے بیان پر صدارتی انتخاب کے موقع ان کی پارٹی میں تقسیم کا خدشہ ہے۔پیرس پر ہونے والے حملوں کے بارے میں شائع ہونے والی ایک کتاب میں فرانس کے صدر اولاندے کا ایک اقتباس شائع ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ سچ ہے کہ ہمیں اسلام سے مسائل ہیں اور اس بارے میں کسی کو کوئی شبہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ’’ اسلام اس حوالے سے مسئلہ نہیں ہے کہ وہ کوئی خطرناک مذہب ہے بلکہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب اسلام کو فرانس کا سرکاری مذہب بنانے کی بات ہوتی ہے‘‘۔ان کے اس بیان کے بارے میں کتاب کے دونوں مصنفین کا کہنا ہیکہ ایک صدر کو اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہیے۔فرانس کی اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہیکہ اولاندے گزشتہ ساٹھ برسوں کے سب سے غیر مقبول صدر ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ اپنا وقت حکومتی امور میں زیادہ لگائیں اور صحافیوں سے بات چیت میں کم صرف کریں۔۔