بجلی کا بڑا بریک ڈاون٬ ساڑھے 3لاکھ گھر بجلی سے محروم

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:14

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) بجلی کا بڑا بریک ڈاون٬ ساڑھے 3لاکھ گھر بجلی سے محروم جاپان کے شہر ٹوکیو میں بجلی کے انڈرگراؤنڈ کیبل میں ا آگلگنے سے ساڑھے تین لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو الیکٹرک کمپنی کی ایک تنصیب میں آتشزدگی کے بعد ٹوکیو شہر میں ایک بڑا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا٬ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق بجلی کا بریک ڈاون ٹوکیو کے قریب انڈرگراونڈ کیبل میں آگ لگنے کی وجہ ہوا٬ اہلکاروں نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گھنٹے میں بجلی بحال کردی۔

بریک ڈاؤن سے متعدد حکومتی عمارات اور دفاتر کے علاوہ دو اہم ریلوے لائنز بھی متاثر ہوئیں۔ترجمان ٹوکیو الیکٹرک کے مطابق آگ لگنے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی٬ حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔جاپان کے مقامی ٹیلی وڑن نے حادثے کی تصاویر جاری کی ہیں٬ جس میں حادثے کی مقام سے دھواں اٹھتے اور ریسکیو اہلکاروں کو آگ بجھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :