آسٹریلیا میں دو لڑکوں پر دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی فرد جرم عائد

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:11

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء)آسٹریلیا میں گزشتہ روز روز دو 16 سالہ لڑکوں پر شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے متاثر ہو کر دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ان لڑکوں کے نام نہیں بتائے گئے٬ تاہم انہیں ایک دکان سے ہتھیار خریدنے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ان دونوں لڑکوں پر دہشت گردانہ حملوں کی تیاری٬ منصوبہ بندی اور دہشت گرد تنظیم کی رکنیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اگر ان پر یہ الزامات ثابت ہو گئے٬ تو انہیں عمر قید تک کی سزائیں سنائی جا سکتی ہیں۔ ان ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔ انہیں دسمبر میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔۔