جرمنی میں بم حملوں کے مشتبہ ملزم نے پولیس کی حراست میں خود کشی کر لی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:11

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) جرمنی میں بم حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں حراست میں لیے گئے ملزم جابر البکر نے جیل میں خود کشی کر لی ہے۔ لائپزگ شہر کی جیل میں اس ملزم نے بدھ کے روز اپنی جان لے لی۔ وزارت انصاف کے ترجمان ڑٴْرگ ہارولڈ کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے بعد سیکسنی ریاست کے حکام پر دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے٬ جو البکر کو اس کے فلیٹ سے گرفتار کرنے میں ناکام رہنے پر پہلے ہی تنقید کی زد میں تھے۔ اس شامی مہاجر کے فلیٹ سے دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا تھا٬ تاہم یہ ملزم خود گرفتاری سے بچ گیا تھا۔ بعد میں تین دیگر شامی مہاجرین نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :