لیسکو میں بے ضابطگیاں٬نیب نے افسران کے کوائف اور اثاثہ جات طلب کرلئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) نیب نے لیسکو گرڈ سٹیشنوں کی تعمیر میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کی تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے ان بے ضابطگیوں میں ملوث لیسکو افسران کے کوائف اور اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں نیب کی جانب سے لیسکو کو جاری ہونے والے ایک مراسلے میںلیسکو کے سابق چیف ضیاء لطیف بٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز ابوبکر٬ سابقہ لیسکو کے اعلیٰ افسر اسد اللہ شامل ہیں کے حوالے سے تفصیلات طلب کی ہیں۔

نیب نے ان افسران کے شناختی کارڈ٬ آفس کارڈ٬ گرڈ سٹیشنوں کی تعمیراتی کاموں سے متعلق فائلیں اور اثاثہ جات تفصیلات طلب کی ہیں۔ ان افسران کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ سابق لیسکو چیف ضیاء لطیف بٹ بیرون ملک مقیم ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اببوبکر بطور ڈائریکٹر آپریشنز تعینات ہیں جبکہ اسد اللہ کو لیسکو سے تبدیل کرکے حیدرآباد میںحیسکو چیف تعینات کیا جاچکا ہے۔ نیب نے لیسکو سے لیسکو افسران کی سنیارٹی بھی طلب کرلی ہے۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :