ایل ڈی اے نے ایس او پی میں نرمی اور مسائل کو حل طلب کرنے کیلئے افسران سے تجاویز طلب کرلیں

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء)ایل ڈی اے نے عوام کی سہولت کے لئے ایس او پی میں نرمی اور مسائل کو حل طلب کرنے کے لئے ایل ڈی اے افسران سے تجاویز طلب کرلی ہیں انہیں دس روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے کے نئے ڈائریکٹر جنرل نے عوامی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایل ڈی اے کے 13نکاسی ایس او پی میں سائلین کو الجھا کر رکھ دیا ہے جنہیں اپنے مسائل کے حل کے لئے ایک مرتبہ ایک پروسیس سے گزرنے کے بعد دوسری مرتبہ اس پروسیس سے دوبارہ گزرنا پڑتا ہے۔

مراسسلہ کے مطابق ایس او پی میں شامل وہ شقیں پلاٹ کی ملکیت متاثر نہ کریں انہیں ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ علاوہ ازیں نقشہ منظوری٬ تکمیل سرٹیفکیٹ اور پریڈ کی شقیں بھی کم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔(اے ملک)