لاہور٬نواب ٹائون میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ٬ 4افراد زخمی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) نواب ٹائون میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والوں میں شاہ بران٬ سردار علی اور فیصل سمیت عثمان شامل ہیں جبکہ فائرنگ میں ملوث شہزاد اور اس کے ساتھیوں کے خلاف اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔(سعید)

متعلقہ عنوان :