اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی نے چیف جسٹس انورخان کاسی کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی نے چیف جسٹس انورخان کاسی کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا گیا٬سیکرٹری ہائیکورٹ بار وقاص ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمدکے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف ریفرنس دائر کیاہے۔

چیف جسٹس کا تمام تقرریوں میں براہ راست تعلق تھا٬ چیف جسٹس کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیئے تھا٬چیف جسٹس نے استعفی نہیں دیا اس لیے آرٹیکل 209 کے تحت ریفرنس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچتا٬سیکرٹری ہائیکورٹ بار وقاص ملک نے مزیدکہا کہ ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو فوری طور پر کام کرنے سے روک دیا جائے٬حکم امتناع نہیں ملتا تو چیف جسٹس کی عدالت کا مکمل بائیکاٹ کریں گے٬چیف جسٹس انور خان کاسی کے خلاف فیصلہ آیا٬ حلف کی خلاف ورزی کی گئی ہے٬ ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہوئی٬وکلاء کی بڑی تعداد ساتھ ھے٬ جنہوں نے اقربا پروری کی ان کو بھی سزا ملنی چاہیئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سپریم کور ٹ آف کے پاکستان کے حکم پر ہائیکورٹ اسلام آباد میں کی گئی 74 غیر قانونی تقریوں کو چند روز قبل ہی ختم کیا گیا تھا۔( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :