فیصل آباد٬موٹر سائیکل اور ٹرالی میں تصادم٬خاندان کی4 افراد جاں بحق ٬ایک زخمی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) گوجرہ روڈ پر موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا آن لائن کے مطابق کے مطابق چک نمبر156گ ب کا 26سالہ فلک شیر موٹر سائیکل نمبریFDR-8651پر سوار اپنی 23سالہ بیوی جویریہ ٬ اڑھائی سالہ بیٹے رمضان ٬ پانچ سالہ بیٹی علیشا اور 40سالہ عزیز اقرار حسین کے ساتھ فیصل آباد کی طرف سے گوجرہ آرہے تھے کہ گوجرہ روڈ پر چک نمبر283ج ب کے قریب سامنے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ تصادم ہوگیا ٬جس کے نتیجہ میں فلک شیر اور اس کا بیٹا رمضان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ اس کی بیوی جویریہ اور عزیز اقرار حسین کو شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد لے جایا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم تڑ گئے جبکہ زخمی علیشا کی جان بچانے کی بھر پو کوششیں کی جارہی ہیں ٬ حادثہ میں 4افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر جب ان کے گائوں پہنچی تو خواتین دھاڑیں مار مار کر رونے لگیں٬ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لے لیا ٬ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :