بلوچستان ٬ٹریفک حادثہ میں3 افراد جاں بحق٬2 زخمی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:07

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب تیزر فتار موٹرسائیکلوں میں تصادم کے باعث3 افراد جاں بحق2 زخمی پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب قومی شاہراپ پر مولامدد پیڑول پمپ کے سامنے تیز رفتار دوموٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے 3 موٹرسائیکل سوار محمد اسلم ابڑو٬عبدالرشید جمالی ٬اور اللہ ڈنہ سولنگی جاں بحق ہوگئے اور2افراد اللہ وسایہ سولنگی اور محمد شعبان تنیہ زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر صدر پولیس ڈیرہ مرادجمالی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثا ء کے حوالے کردیا اور زخمیوں کو طبعی امداد کے بعد لاڑکانہ کی ہسپتال ریفر کردیا گیا جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں دوسگے بھائی بھی شامل ہیںپولیس نے واقعے کے حوالے سے مزید کاروائی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :