اسلام آباد٬ حریت کانفرنس کے زیر اہتمام شہدائے کشمیر کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام شہدائے کشمیر خاص طور پر گزشتہ تین ماہ کے دوران شہید ہونے والے سوسے زائد کشمیریوں کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے مرکزی دفتر میں ہونے والی قرآن خوانی میں حریت اراکین کے علاوہ راپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

قرآن خوانی کے بعد جموںوکشمیر کی غیر قانونی بھارتی قصبے سے آزادی اور قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں زخمی ہونے والے کشمیریوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنی تقاریر میں کہا کہ بھارتی فورسز کے بے انتہا مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی باآخر حق کی ہوتی ہے لہذ ا بھارت کو ایک روز مقبوضہ علاقے سے نکلنا پڑے گا۔ انہوںنے کہا کہ حریت کانفرنس محکوم عوام کے جذبات اور احساسات پر پورا اترنے کی بھر پور کرشش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :